ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر داخلہ آج سے کشمیر کے دوروزہ دورے پر جائیں 

وزیر داخلہ آج سے کشمیر کے دوروزہ دورے پر جائیں 

Tue, 23 Aug 2016 20:24:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 23؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہوئی ہلاکت کے بعد سے بگڑے کشمیر کے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بدھ کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وادی کا دورہ کریں گے، وہیں اس سے پہلے وادی میں11سال بعد بی ایس ایف جوانوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔مرکزکی طرف سے2600کے جوان سلگتے کشمیرکوٹھنڈاکرنے پہنچے ہیں۔اطلاع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کشمیر کے لیے بدھ کو دہلی سے روانہ ہوں گے۔ان کا یہ دورہ کشمیر دو دنوں کاہوگا۔بتایا جاتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ وہاں جاکر انتظامی حکام اور سیاستدانوں سے کشمیر میں بھڑکے تشدد کو لے کربات چیت کریں گے۔اس درمیان، جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ مٹھی بھر لوگ امن مخالف ہیں اوروادی کشمیر میں تشددکے لیے نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔شہر کے بھگوتی نگر علاقے میں ایک سرکاری پروگرام میں محبوبہ نے کہاتھاکہ یہ لوگ کشمیر میں امن نہیں چاہتے ہیں اور اپنے مفاد کی وجہ سے نوجوانوں کو تشدد کے لیے مشتعل کر رہے ہیں۔گذشتہ ماہ وادی میں تشدد شروع ہونے کے بعد وزیر اعلی نے پہلی بار جموں کا دورہ کیاہے ۔وادی میں بی ایس ایف کی 26کمپنیوں کوریاست کے تشدد زدہ علاقوں میں قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ان فورسز کو گجرات، راجستھان اور مغربی بنگال سے بلایا گیا ہے۔اس کے علاوہ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی سے ہٹائے جانے کے بعدفورسز کی 30اضافی کمپنیاں بھی اگلے چنددنوں میں ریاست میں بھیجے جانے کاامکان ہے ۔


Share: